امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا، اس کی وجہ چین اور دیگر ملکوں میں کورونا وائرس سے پیداواری و تجارتی سرگرمیاں متاثر ہونے پر کاروباری شخصیات کی سونے میں سرمایہ کاری ہے۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1575.71 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1579.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔

لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1573.14 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1576.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ معمولی اضافے کے ساتھ 1570.50 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1575.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔

آپ یہ بھی پسند کریں گے