فرائز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان پائیدار ترقیاتی کے اہداف، ماحولیاتی پالیسی کو بااختیار بنانے کیلئے ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ اور قومی اسمبلی کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گی

فرائز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹیڈ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے ماحولیاتی پالیسی کو بااختیار بنانے کے لیے ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ اور قومی اسمبلی کو مشترکہ طور پر تکنیکی معاونت فراہم کرے گی، دونوں تنظیمیں باہمی دلچسپی کے امور میںایس ڈی جی کے اہداف کے حصول میں حکومت کی مدد کے لیے موثر قومی اور علاقائی پالیسی فورمز کے قیام کے لیے مل کر کام کریں گی۔

یہ فیصلہ فرائز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹیڈ(ایف سی ای پی ایل) نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹلمیں منعقدہ تقریب میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں سیکرٹریٹ کی مدد کے لیے پائیدار ترقیاتی اہداف(ایس ڈی جیز) کی پارلیمانی ٹاسک فورس کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے دورانکیا۔

مفاہمتی یادداشت پر فرائز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر علی احمد خان اور ایس ڈی جیز پر پارلیمانی ٹاسک فورس کے کنوینر اور رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے دستخط کیے۔

فرائز لینڈ کمپینا کنزیومر ڈیری کے صدر روئیل ایف وین نیربوس، ایس ڈی جی ٹاسک فورس کے اراکین اور قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین پارلیمنٹ بھی تقریب میں موجود تھے۔معاہدے کے مطابق فرائز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹیڈ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے ماحولیاتی پالیسی کو بااختیار بنانے کے لیے ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ اور قومی اسمبلی کو مشترکہ طور پر تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔

کمپنی باہمی دلچسپی کے حامل امور پر اراکین سیکرٹریٹ کو جب کبھی بھی ضرورت ہوئی تو انہیں ثبوت کی حامل پالیسیوں اور قانون سازیوں کے لیے تحقیقاتی سپورٹ فراہم کرے گی۔ اس اشتراک کے تحت دونوں تنظیمیں باہمی دلچسپی کے امور میںایس ڈی جی کے اہداف کے حصول میں حکومت کی مدد کے لیے موثر قومی اور علاقائی پالیسی فورمز کے قیام کے لیے مل کر کام کریں گی۔

اس کے علاوہ فرائز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹیڈ باہمی دلچسپی کے امور پر پارلیمنٹیرینز کے لیے پالیسی مذاکرے، سیمینار، ٹریننگ اور استعداد کار میں اضافے کے پروگرام کے انعقاد کے لیے ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ کی معاونت کرے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فرائز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر علی احمد خان نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہمارے لیے یادگار موقع ہے۔

فرائز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ پاکستان میں غذائی قلت کے خاتمے کے لیے کئی سالوں سے کام کر رہی ہے۔ ہمیں ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ کے ساتھ اشتراک پر بہت فخر ہے اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں مدد کے لیے ہم پر بھروسہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔فرائز لینڈ کمپینا کنزیومر پراڈکٹس یورپ بی وی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور رائل فرائز لینڈکمپینا این وی میں فرائز لینڈ کمپینا کنزیومر ڈیری کے صدر روئیل ایف وین نیربوس نے کہا کہ مجھے نیدرلینڈز سے یہاں آ کر اس تاریخی شراکت داری پر دستخط کی تقریب میں شرکت پر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے، بحیثیت ملک پاکستان میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت ہے۔

پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے حکومت کو مثبت قدم اٹھاتے ہوئے دیکھنا بہت اچھا محسوس ہوتا ہے ۔ فرائزلینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹیڈ ایس ڈی جیز سیکریٹریٹ کے لیے اپنی تعاون کا اعلان کرتا ہے اور ہماری نظریں اپنے مشترکہ اہداف کے حصول پر مرکوز ہیں۔ایس ڈی جیز پر پارلیمانی ٹاسک فورس کے کنوینر اور رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ حاضرین کو ایک مختصر ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں خواتین کو بااختیارر بنانے کے لیے فرائز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹیڈ کی خدمات اور کارناموں کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب میں پائیدار ترقیاتی اہداف کی ٹاسک فورس اور فرائز لینڈ لمپینا اینگرو پاکستان کے اراکین بھی موجود تھے۔

آپ یہ بھی پسند کریں گے