کشمیریوں کی آواز بننے والی برطانوی پارلیمنٹیرین ڈیبی ابراہم وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد: بین الاقوامی فورمز پر کشمیریوں کی آواز بننے والی ڈیبی ابراہم 9 رکنی برطانوی پارلیمنٹیری وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں، وفد میں لارڈ قربان، عمران حسین ،جیمز ڈیلے و دیگر برطانوی پارلیمنٹیرینز شامل ہیں، حریت کانفرنس کےرہنماؤں عبدالحمید لون سید منظور احمد شاہ اور راجہ نجابت حسیین نے برطانوی پارلیمنٹیرینز کا اسلام آبادایئرپورٹ پراستقبال کیا، وفد پاکستانی و کشمیری قیادت سے ملاقات کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کا دورہ بھی کرے گا، واضح رہے کہ ڈیبی ابراہیم اس سے قبل بھارت گئیں تھیں جہاں سے انہوں نے مقبوضہ کشمیر جانے کا اعلان کیا تھا لیکن بھارت نے دہلی ایئرپورٹ سے ہی ڈی پورٹ کردیا تھا، ڈیبی ابراہم نے بھارتی رویے پر سخت احتجاج کیا ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں گے