تحریک انصاف لائرز فورم اسلام آباد کی کابینہ منتخب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف لائرز فورم (اے جے کے) اسلام آباد کی کابینہ منتخب ،سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ صدر، محترمہ کلثوم رفیق ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل اور خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ سیکرٹری انفارمیشن منتخب۔کابینہ کی چیئرمین آئینی کمیٹی انصاف لائرز فورم بیرسٹر علی ظفر نے منظوری دے دی۔ باقی کابینہ ممبران میں سردار طارق محمود ایڈووکیٹ سینئر نائب صدر، اشتیاق اعظم چوہان ایڈووکیٹ، خواجہ منظور احمد، راجہ وقاص آصف نائب صدور، سردار وہاب ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، انصر محمود چغتائی ڈپٹی سیکرٹری، اعجاز بشیر ایڈووکیٹ سیکرٹری کوارڈینیشن، یاسر بیگ سیکرٹری فنانس کی ذمہ داریوں کے لیے منتخب کیے گئے ہیں۔

نو منتخب کابینہ نے اپنے انتخاب پہ سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان، چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی، صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیئر مین آئینی کمیٹی انصاف لائرز فورم بیرسٹر سید علی ظفر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے اور کرپشن سے پاک پاکستان کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

آپ یہ بھی پسند کریں گے