ترجمان حکومت پنجاب انجینئر افتخارچوہدری کوروناوائرس میں مبتلا،عوام سے دعائوں کی اپیل کردی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن شمالی پنجاب اور حکومت پنجاب کے ترجمان انجینئر افتخار چوہدری کا گزشتہ روز کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان انجینئرافتخار چوہدر ی اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیںاور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

انجینئر افتخار نے رپورٹ مثبت آنے کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ صحت و تندرستی دینے والی ذات اللہ کی ہے ، کورونا کی اس موذی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ،اللہ تعالیٰ سے دعا کرتاہوں کہ وہ سب کو اس وائرس اور تمام بیماریوں سے بچائے رکھے۔ انجینئر افتخار نے اپنے چاہنے والوں سے دعائے صحت کی اپیل کی اور اپنے پیغام میں کہاسب حوصلے میں رہیں اور اللہ سے دعا کریں کہ جلد اس وبا سے دنیا کو نجات ملے۔

آپ یہ بھی پسند کریں گے