امانت دار ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے غریب لوگوں کیلئے دستر خوان شروع کردیا گیا

کراچی(سٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے کراچی کے بہت سے علاقے مکمل سیل کر دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے مزدور اور دیہاڑی دار افرادسخت مشکلات کا شکار ہیں۔ ایسے میں لوگوں کی تنگدستی اور پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ کی انتظامیہ نے ’’امانت دار دسترخوان‘‘ کی بنیاد رکھی ہے۔ جس کےتحت تازہ اور تیار کھانا کراچی کے مختلف علاقوں میںنہ صرف غریب بلکہ سفید پوش افراد کوبھی مہیا کیا جارہا ہے۔یہ دسترخوان جن علاقوں میں شروع کیا گیا ہے ان میں کورنگی انڈسٹریل ایریا اور اس سے متصل علاقے اس کے علاوہ اورنگی ٹاؤن، قصبہ کالونی، محمود آباد، نیو کراچی اور خدا کی بستی شامل ہیں ۔ ان مقامات پر ناشتہ اور دونوں وقت کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے ۔ یہ کار خیر امانتدار ٹرسٹ کے ڈونرز کے عطیات کی وجہ سے ممکن ہے ۔

ترجمان امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ شازیہ کاسی نے مزید بتایا کہ یہ دسترخوان شہر کراچی کے مزید علاقوں تک وسیع کیا جائے گا ۔ دو کروڑ سے زیادہ آبادی والے شہر میں تمام قومیتیں رہتی ہیں جن میں زیادہ تر طبقہ مزدور پیشہ ہے ۔ اس سلسلے کو مزید آگے تک لے جانا ناگزیر ہے جبکہ کورونا وائرس کی صورت حال بے قابو ہوتی جا رہی ہے ۔ اس صورتحال میں مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنی قوم کی دل کھول مدد کر نے میں ہمارا ساتھ دیں اور اپنے عطیات امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ کو دیں ۔ اس سلسلے میں ہمارے فیس بک پیج امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ پہ جا کر اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

آپ یہ بھی پسند کریں گے