گلوبل پاکستان کشمیر سپریم کونسل کا 8 مارچ کو بھارت کے خلاف لندن میں بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان

لندن(نمائندہ خصوصی) چیئرمین گلوبل پاکستان کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر نے 8 مارچ کو بھارت کے خلاف لندن میں بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے، لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے کشمیریوں ، بھارتی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی سرپرستی میں کشمیریوں کی نسل کشی اور بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے، جب تک بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب نہیں کرلیتے جدوجہد جاری رہے گی، ان کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم 8 مارچ کو نام نہاد بھارتی چہرے کا پردہ چاک کرے گی، انہوں نے دنیا بھر سے انسان دوست لوگوں کو مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے تاریخ ساز مظاہرہ ہوگا۔

آپ یہ بھی پسند کریں گے