چیئرمین گلوبل پاکستان اینڈ کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر کی کابل گردوارے پر حملے کی شدید مذمت

لندن (پی کے نیوز) چیئرمین گلوبل پاکستان اینڈ کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر نے کابل میں کارٹے پروان سکھ گردوارے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، پی کے نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں اور ان کی تنظیم کو اس حملے پر شدید دکھ ہے اور وہ مشکل کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ گلوبل پاکستان اینڈ کشمیر سپریم کونسل اس حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے، راجہ سکندر کا کہنا تھا کہ انسانیت کے قاتلوں کو فی الفور کٹہرے میں لایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک غیر جانبدار کمیشن تشکیل دیا جائے،

راجہ سکندر کا کہنا تھا کہ سکھ برادری نے سن دو ہزار میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے دورے کے موقع پر چٹیسنگھ پورہ قتل عام کو فراموش نہیں کیا، بین الاقوامی دباو کے ذریعے قائم کردہ ہندوستانی حکومت کی داخلی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ یہ قتل عام بھارتی ایجنسیوں کا کام تھا، ان کا کہنا تھا کہ افعانستان کے شہر قابل میں ہونے والے حملے کا مقصد کشمیری اور سکھ برادری میں غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے، بھارتی حکومت پہلے بھی ان کوششوں میں ناکام ہوئی اور آئندہ بھی ناکام ہوگی، کشمری اور سکھ برادری متحد ہیں اور کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے

آپ یہ بھی پسند کریں گے