چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر کا مسافر طیارے کے حادثے میں ہلاکتوں پر رنج و غم کا اظہار

لندن (پی کے نیوز) چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر خان نے کراچی میں پی آی اے کے مسافر طیارہ گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں اور بلوچستان میں دہشت گردی کے دو واقعات میں 7 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے پی آی اے طیارہ حادثے کی فوری شفاف انکوائری اور حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحیقین کو مالی امداد کا مطالبہ کیا اور بلوچستان میں شہید اہلکاروں نائیک مولا بخش ،نائیک نور احمد ،نائب صوبیدار احسان اللہ ،سپاہی امداد علی ،نائیک اعجاز احمد اور نائیک زبیر جان کو خراج پیش کیا، انہوں نے شہید سیکورٹی اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ شہداء ہمارا فخر اور قوم کا حقیقی سرمایہ ہیں.

آپ یہ بھی پسند کریں گے