امریکا، طیارہ گر کر تباہ، خاتون سمیت 4 افراد ہلاک

جارجیا: امریکی ریاست جارجیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں چھوٹا طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

طیارے نے فیلکن فیلڈ سے نیشویل کے ایئرپورٹ جان سی تیون کے لیے اڑان بھری تھی، طیارے کا ملبہ جنگل سے مل گیا جس میں سے 4 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

فیڈرل ایوی ایشن حکام کے مطابق جیٹ طیارے کے اڑان بھرتے وقت موسم خراب تھا، دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم تھی جس کے باعث ممکن ہے کہ طیارہ کسی درخت سے ٹکرا گیا ہوگا۔

مزید پڑھیں: طیارہ گر کر تباہ، سابق میئر سمیت 3 افراد ہلاک

فیڈرل ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارہ موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 29 جنوری کو امریکی ریاست سینگمون کاؤنٹی میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں سابق میئر اہلیہ سمیت ہلاک ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ 24 جنوری کو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ بجھانے کے دوران امریکی فائر فائٹنگ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

آپ یہ بھی پسند کریں گے